عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ائرلائنز پر جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ائرلائنز کو مبینہ جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے جب کہ سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کر دیا۔
خط کے متن کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ائرلائنز کی بروقت آمدورفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔
خط میں کہا گیا کہ صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے ،بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصداورسیرین ایئر 37 فیصد ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سی اے اے کو تحریر کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ائیر کا ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کر دیا
ویب ڈیسک: پروازوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر اور مسلسل منسوخی کے بعدپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرکا ائیرآپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرلائن انتظامیہ کوفوری طور پر ائیرآپریٹرسرٹیفکیٹ اتھارٹی کےپاس جمع کرانےکی ہدایت کردی ہے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ میسرز سیرین اپنے بیڑے میں کم ازکم طیاروں کی تعداد برقرار رکھنے کے ریگولیٹری تقاضے پورا کرنے میں ناکام رہا،ائیر لائن کے پاس اپنے آپریشنز کےلیے اس وقت قابل استعمال طیارے کی تعداد صفر ہے،قابل استعمال طیارہ نہ ہونا سی اے اے قوانین کے تحت محفوظ آپریشن کی شرط کے خلاف ہے،اس صورتحال میں سرین ائیر فوری طور پر جاری کردہ ائر آپریٹر سرٹیفکیٹ جمع کرا دے ۔
بیٹی کی آن لائن ہراساں کر نے پر اکشے کمار نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
دوسری جانب سیرین ایئر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان کاایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے ، مسافر سعودیہ میں پھنسے ہوئے ہیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست ہے کہ طیارے کو وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔