بانی پی ٹی آئی نے جس طرح جیل میں زندگی گزاری کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
راولپنڈی:سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ میں نے بھی اڈیالہ جیل میں زندگی گزاری لیکن جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کاٹی ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزاد ہے اور وہ ہماری آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، جو پابندیاں آج ہیں یہ بادشاہت کے زمانے میں ہوتی تھیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے اور سیاست ختم کرنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہے، جو لوگ آئین اور جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں،ملک میں آئین، قانون اور سیاست کچھ تو بچے، عدلیہ کی آزادی تو چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گارنٹی دی گئی تھی کہ چارحلقے کھولیں گے پھر انتخابات ہوں گے اور میں نے اسوقت بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا آپ قوم سے دور چلے جائیں گے، میں نے اسوقت بھی بانی کو کہا تھا کہ اسمبلی پر چڑھائی کے حق میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میری بات اب سمجھ آ رہی اس لئے وہ کہہ رہے ہیں آخری سانس تک لڑوں گا، 9 مئی بانی نے نہیں کیا، اس پر انکوائری کمیشن کیوں نہیں بناتے؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی جاوید ہاشمی نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔