پہلا ون ڈے: مہاراج کی کیریئر بیسٹ بولنگ، آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج کی کیریئر بیسٹ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقہ نے ایڈن مارکرام (82)، ٹمبا باووما (65) اور میتھیو بریٹزکے (57) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے چار، بین ڈوریشس نے دو اور ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا تاہم 60 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بلے باز کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکے۔
کپتان مچل مارش 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بین ڈوریشس 33 اور ٹریوس ہیڈ 27، نیتھن ایلس 14، ایڈم زیمپا 11، جوش انگلس پانچ، آرون ہارڈی چار، کیمرون گرین تین، مارنس لبوشین ایک اور ایلکس کیری بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کیشو مہاراج نے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر اور لنگی نگیدی نے دو، دو جبکہ سبرائین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ
غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ پہنچنے والا ہے۔
برطانوی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک خصوصی اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ان بچوں کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو غزہ میں دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے جولائی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی زیادہ تر اسپتال اب کام نہیں کر پا رہے۔ حکومت کے مطابق یہ اسکیم اس لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور ڈاکٹروں کے لیے بھی محفوظ طریقے سے کام کرنا ممکن نہیں رہا۔
وزارتِ صحت کے مطابق ’ہم توقع کرتے ہیں کہ بچے اور ان کے قریبی اہلِ خانہ آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ پہنچ جائیں گے۔‘ برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے کہا کہ پہلا گروپ ’غزہ سے نکل چکا ہے اور برطانیہ کے راستے پر ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق بچوں کو فی الحال خطے کے ایک اور ملک میں طبی عملہ دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چند ہفتوں میں غزہ کے اڑھائی لاکھ سے زیادہ شہری نقل مکانی کر چکے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اس سے قبل چند زخمی غزہ کے بچے ایک نجی پروگرام ‘پروجیکٹ پیور ہوپ’ کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔ مگر حکومت نے نئی اسکیم کے تحت آنے والے بچوں کی درست تعداد نہیں بتائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 سے 50 بچے لائے جا سکتے ہیں۔
برطانوی حکام غزہ کے ان طلبہ کو نکالنے پر بھی کام کر رہے ہیں جنہیں برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ مل چکا ہے۔ کوپر کے مطابق ’یہ ایک بڑا سفارتی عمل ہے تاکہ ان بچوں اور طلبہ کو غزہ سے نکالا جا سکے اور مختلف ممالک کے راستے برطانیہ لایا جا سکے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علاج غزہ فلسطین