وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
کراچی:
وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا اور کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔
یہ بات انہوں ںے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، ہم کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کے لیے ایک بہترین پروگرام ہے۔
تقریب میں وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیش لیس
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔