ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عناصر خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو سائبر کرائمز اور دہشتگردی جیسے الزامات سے بلیک میلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارےکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے ایف ا ئی ا
پڑھیں:
واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گےاس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔یعنی اگر کسی گروپ میں کسی اہم موضوع پر متعدد افراد بحث کرنے لگیں گے تو پہلے بھیجے گئے میسیج پر جو شخص ریپلائی کرے گا اور پھر دوسرا شخص بھی اسی جواب پر ریپلائی کرے گا تو تمام ریپلائیز ایک ساتھ جمع ہوجائیں گے اور ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو پڑھا بھی جا سکے گا۔مذکورہ فیچر کا زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہوگا اور چیٹنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کر دی گئی اور جلد ہی مزید صارفین کو اس تک رسائی دیئے جانے کے بعد فیچر کو عام صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔