Express News:
2025-11-03@02:36:11 GMT

بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک کارروائی کر کے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے اور اسے شیئر کرنے والے ملزم عب السمیع کو کھنہ پل سے حراست میں لیا گیا ۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نابالغ کو بہلا پھسلا کر جنسی عمل میں ملوث کر کے تصاویر بناتا تھا، ملزم کے خلاف 9 ٹپ لائن رپورٹس موصول ہنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

ملزم نے نازیبا تصاویر اپنے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر رکھی تھیں۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 237/2025 درج، مقدمہ سیکشن 22 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت درج کرلیا گیاہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • 17 بچوں کو یرغمال بنانے والا ہلاک، روہت آریہ کے مطالبات کیا تھے؟