برینڈن ٹیلر چار سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر چار سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برینڈن ٹیلر کی آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی قانون کی خلاف ورزی کیے جانے پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد راوں ماہ کے آغاز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
برینڈن ٹیلر کو اب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے آخری ون ڈے میچ ستمبر 2021 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
زمبابوے نے 29 اور 31 اگست کو ہرارے میں ہونے والے دو ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے کریگ ایرون کی قیادت میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
اسکواڈ:
کریگ ایرون (کپتان)، برائن بینیٹ، جوناتھن کیمبل، بین کرن، بریڈ ایونز، ٹریور گوانڈو، ویسلی مادھویرے، کلائیو مڈانڈے، ارنسٹ ماسوکو، ٹونی مونیونگا، بلیسنگ مزارابانی، رچرڈ نگروا، نیومین نیاموری، سکندر رضا، برینڈن ٹیلر، شان ولیمز
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برینڈن ٹیلر
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان