لاہور: پتنگ فروشوں کیخلاف پولیس کا گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
لاہور:
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی پتنگ فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملت پارک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہروز، عامر اور فیصل کو ملت پارک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان مختلف شہروں میں خونی کھیل کا سامان فروخت کرتے تھے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہروز، عامر اور فیصل کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے اور مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انسداد پتنگ بازی کی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
لاہور:لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع پر ریڈ کرکے 5 ٹاؤٹ گرفتار کر لیے گئے جبکہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وارڈن مبین، فاروق اور عمران کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
ٹریفک آفیسرز ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ مل کر شریف شہریوں سے رقم ہتھیا رہے تھے، ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔