کچھ مادہ مینڈک “مرنے کا ڈرامہ” رچاتی ہیں تاکہ ناپسندیدہ نروں سے بچ سکیں۔

اس مضحکہ خیز رویے کو سائنسی اصطلاح میں tonic immobility یا thanatosis کہا جاتا ہے، یعنی موت کا روپ اپنانا۔

یہ رویہ خاص طور پر یورپین کامن فراگز میں دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی مطالعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مادہ مینڈک جب مرد کی جنسی ہراسگی یا جوش کے باعث دباؤ میں آتی ہے، تو خود کو اس سے دور کرنے کے طور پر یہ حرکت اختیار کرتی ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب نر مادہ کو گھیر لیتے ہیں تو مادائیں درج ذیل ردعمل ظاہر کرتی ہیں:

1) جسم کو گھما کر ازسرِ نو جگہ بدلنے کی کوشش

2) نر کے آواز کی نقل کرنے والی آوازیں

3) بازوؤں اور ٹانگوں کو کھول کر جسم کو ساکت کر دینا اور بالکل بے حرکت رہنا جیسے مر گئی ہوں۔

اس ڈرامائی حرکت سے مادائیں نر کے قبضے سے نجات پاتی ہیں خاص طور پر چھوٹے اور نوجوان مادہ زیادہ مؤثر طریقے سے یہ حربے استعمال کرتی ہیں، شاید اس لیے کہ ان کے پاس زیادہ تجربہ نہیں ہوتا، اور خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور 1994 کی مس ورلڈ ایشوریا رائے آج اپنی 52ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم دل چاہتا ہے اور دیوداس جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس سے شہرت حاصل کرنے والی ایشوریا نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف بڑے اعزازات حاصل کیے بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان ملی، یہاں تک کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز کا اعزاز بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل

ایشوریا کی کامیابی صرف اُن کی خوبصورتی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اُن کا پُراعتماد انداز، باوقار شخصیت اور فنکارانہ مہارت بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ایک ہی وقت میں کامیاب اداکارہ، ماں اور بیوی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

52 برس کی عمر میں بھی ان کی کشش اور تازگی نئی اداکاراؤں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)

ایک بین الاقوامی میگزین کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں ایشوریا نے اپنی لازوال خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ مصروف زندگی میں خود پر توجہ دینے کا وقت بہت کم ملتا ہے اور یہی مسئلہ زیادہ تر خواتین کو درپیش ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین دن بھر مختلف ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اور اکثر اپنی جلد کا خیال نہیں رکھ پاتیں، مگر اس کا حل نہایت سادہ ہے۔

ایشوریا کے مطابق صفائی اور نمی برقرار رکھیں، خود کو صاف رکھیں، پانی پئیں، باقی سب خود ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ چاہے گھر پر ہوں یا سیٹ پر، وہ موئسچرائز کرنا کبھی نہیں بھولتیں اور یہ عادت ان کے کیریئر کے آغاز سے آج تک برقرار ہے۔

ایشوریا نے زور دیا کہ جلد کے لیے نمی اتنی ہی ضروری ہے جتنی سانس لینا، زیادہ پانی پئیں، جلد صاف رکھیں اور سب سے اہم بات یہ کہ خود سے محبت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز ابھیشک بچن ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ تازگی حسن دل چاہتا ہے سالگرہ مس ورلڈ

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • حزب الله کو غیرمسلح کرنے کیلئے لبنان کے پاس زیادہ وقت نہیں، امریکی ایلچی
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلیے کون سی گاڑی کِس رفتار پر چلانی چاہیے؟