عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر اپنی نہایت نازیبا تصویر شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔
جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔
اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی وہی تصویر شیئر کی ہے لیکن اسے مناسب بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
اس تازہ پوسٹ میں گلوکارہ برٹنی نے اپنی ذاتی زندگی اور جذبات پر کھل کر بات کی، انھوں نے لکھا کہ زندگی کے مشکل سال وہ تھے جب وہ اپنے اولاد سے 3 برس تک دور رہیں۔ اس دوران نہ وہ ان سے فون پر بات کر سکیں اور نہ ہی رابطہ رکھ سکیں۔
برٹنی اسپیئرز نے مزید لکھا کہ اس صدمے سے نکلنے کے لیے آنسو بہائے اور خود کو انکار کے سہارے زندہ رکھا۔ شادی بھی بس ایک طرح کی "ڈسٹرکشن” تھی تاکہ وہ درد برداشت کرسکیں۔
گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے بتایا کہ اب وہ بتدریج بہتر ہو رہی ہیں کیونکہ انہیں دوبارہ کھانے پینے میں خوشی محسوس ہونے لگی ہے۔ شکر کرتی ہوں کہ مجھے کھانے جیسی نعمت ملی۔ اب میں اپنی زندگی اور خود کو پہچان رہی ہوں اور اپنی اصل دنیا کے سامنے لا رہی ہوں۔
برٹنی نے اپنے بیان کے آخر میں مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اب وہ آئس کریم کھانے جا رہی ہیں اور آخر میں سب کو دعا دیتے ہوئے "God magnify we all” لکھا۔
اوپر تلے ان دو پوسٹوں پر مداحوں نے گلوکارہ کا مبہم بیان کو پڑھ کر ان کی ذہنی اور جذباتی کیفیت پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا۔
کچھ نے اسے برٹنی کی ہمت قرار دیا جبکہ کئی مداحوں نے پھر ایک بار ان کی صحت کے لیے فکر مندی کا اظہار کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: برٹنی اسپیئرز
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔
اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔
وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.
Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔