ویرات کوہلی کے لائیک پر اونیت کور کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اونیت کور نے کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
رواں برس مئی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر شیئر کی گئی اونیت کور کی تصاویر کو لائیک کیا گیا۔ یہ تصاویر 30 اپریل کو پوسٹ کی گئی تھیں جن میں اداکارہ سبز ٹاپ اور منی اسکرٹ میں نظر آرہی تھیں۔
لائیک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کیں اور کئی لوگوں نے انوشکا شرما کو پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی وائرل ہوئیں۔
معاملہ سنگین ہونے پر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ “جب میں اپنی انسٹاگرام فیڈ کلئیر کر رہا تھا تو ممکن ہے الگورتھم کی وجہ سے غلطی سے لائیک ہوگیا ہو، ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔”
اب اونیت کور نے اس تنازعے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ 23 سالہ اداکارہ، جو ان دنوں اپنی بین الاقوامی فلم “لو ان ویتنام” کی پروموشن میں مصروف ہیں، نے مسکراتے ہوئے کہا:
“ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔”
اونیت کور جالندھر میں پیدا ہوئیں اور اس وقت ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں اور اب بین الاقوامی پروجیکٹس میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی اونیت کور
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔