اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر ضمنی انتخاب سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شکست کا ڈر مگر خیبرپختونخوا (کے پی) میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا جو ٹوٹل دو نمبری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار کیونکہ اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے راہ فرار کیونکہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے اور جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ۔

وزیردفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنی مرضی کا کھیل ہے جہاں جیت کا یقین وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی ہو وہاں بائیکاٹ کیا جائے۔

خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی اعتماد سے نہیں بلکہ سرکاری مشینری سے الیکشن جیتنے کے خواہش مند، پنجاب میں شکست کا ڈر، خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا سہارا یہ ہے اصل سیاستِ انصاف، ٹوٹل دو نمبری۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں دھاندلی خواجہ آصف کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن