بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.
وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے درست نہیں کیا جا سکتا۔
درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاڑی کی خریداری کا فیصلہ شاہ رخ اور دپیکا کے اشتہارات سے متاثر ہو کر کیا تھا، جو اشتہار میں گاڑی کو مکمل طور پر ’ٹربل فری‘ ظاہر کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مرزا محمد علی کو این سی سی آئی اے عملے نے جیل حکام کے حوالے کیا۔
مرزا محمد علی کے خلاف این سی سی آئی اے راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، ذرائع نے کہا کہ مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔