سندھ اور خیبر پختونخوا کی پنجاب حکومت کو سیلابی صورت حال میں مدد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
پنجاب کے دریاؤں اور آبادیوں میں سیلابی صورت حال پر سندھ اور خیبر پختونخوا نے مدد کی پیش کش کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد صورت حال بہت خراب ہے، پنجاب کو جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے سندھ حکومت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں یہ پانی آیا تو اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران میڈیا ہاؤسز نے مہم چلائی لیکن پنجاب میں ایسی کوئی مہم نظر نہیں آئی۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، اس وقت وہاں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پنجاب کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، ہم امداد کے لیے بھی تیار ہیں۔ ہمیں خود سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیلاب پنجاب سے گزرتا ہے ۔ ہمیں امید تھی کہ پنجاب حکومت اس آفت کے لیے تیار ہوگی لیکن پنجاب حکومت بالکل تیار نہیں تھی، جس سے مریم نواز کی نااہلی ثابت ہوئی ہے۔ ہماری حکومت اور اداروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، یہ کیسی وزیراعلیٰ ہیں جو سیلاب میں چھوڑ کر بیرون ملک میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟