نواز شریف ہزارہ سے الیکشن ہارے نہیں، ووٹ گننے میں غلطی ہوئی، کیپٹن صفدر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام نے عام انتخابات میں نواز شریف کو ووٹ دیا، لیکن ووٹ گننے میں غلطی ہوئی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں اس بار ہزارہ سے مسلم لیگ ن ہار گئی لیکن میں اس بات کو تسلیم نہیں کرتا۔
ووٹ گننے میں واقعی بڑی غلطی ہوئی ہے اس بار کیپٹن صاحب! pic.
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) August 27, 2025
انہوں نے کہاکہ ہزارہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کے ساتھ وفا کی اور نواز شریف کو ووٹ دیا۔
کیپٹن صفدر نے چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو یہاں جیتنے کا دعویٰ کرنے والا امیدوار استعفیٰ دے، دوبارہ مقابلہ کر لیتے ہیں، پھر سب کچھ واضح ہو جائےگا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہزارہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم انہیں وہاں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 130 سے ممبر اسمبلی ہیں۔ یہاں سے انہوں نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم عام انتخابات کیپٹن صفدر نواز شریف ووٹ گننے میں غلطی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخابات کیپٹن صفدر نواز شریف ووٹ گننے میں غلطی وی نیوز مسلم لیگ ن کے ووٹ گننے میں کیپٹن صفدر نواز شریف
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔