صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران وقفے وقفے سے بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے بالائی اور وسطی اضلاع میں ندی نالوں اور برساتی چشموں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب

متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، لکی مروت، ملاکنڈ، مہمند، اورکزئی، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کی صفائی، احتیاطی اقدامات اور عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو بھی خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں اور مال مویشی پال حضرات کو مشورہ دیا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ مزید براں، ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ادارہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور عوام 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الرٹ بارش پشاور پی ڈی ایم اے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الرٹ پشاور پی ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی

ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔

اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

  نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • سوڈان میں قتل عام جاری، مزید 1500 افراد ہلاک
  • نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
  • پنجاب میں اسموگ الرٹ، ٹریفک حکام کو سخت ایکشن کا حکم
  • سندھ بلڈنگ، فیڈرل بی ایریا میں پرانی عمارتوں پر غیرقانونی بالائی منزلیں