کراچی میں ڈکیتوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے، تشدد اور سرعام تذلیل کا نشانہ بننے والے نوجوان کو ایکسپریس نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔
نوجوان کا نام جلال زیدی ہے جو سافٹ ویئر ہاؤس میں ملازمت کرتا ہے۔ متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ رات کو دوا لینے نکلا تو ناکہ لگائے ڈکیتوں نے اُسے روکا اور موبائل و پیسے چھیننے کے بعد مار پیٹ کی۔
نوجوان کے مطابق پھر انہوں نے مجھے مرغا بننے کا کہا اور میری پسلیوں پر زور سے لاتھ بھی ماری۔ اس کے بعد دیگر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ بھی یہی رویہ رکھا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کے دوسرے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ عادی جرائم پیشہ اور چار سے زائد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہے۔
https://www.facebook.com/reel/1261112792008862
پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم اس سے قبل کئی بار جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گرفتار ملزم کاشف کا ایک ویڈیو بیان بھی زیر گردش ہے جس میں اُس نے نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کیا بلکہ معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے رات کو زیادہ نشہ کرلیا تھا۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے وقت رضویہ سوسائٹی میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے بعد اُس کے دیگر ساتھیوں کو فوٹیج کی مدد سے شناخت کرلیا گیا ہے اور گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزم میر باز خان عرف فیصل نے دو روز قبل 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر تشدد کیا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ محمد رضوان کے مطابق ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات استوار نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی غلام دستگیر نے ملزم کی فوری گرفتاری پر انچارج چوکی بیگم کوٹ رضوان اور ٹیم کو شاباش دی، انکا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔