پاکستان کے بڑے معدنیاتی منصوبے ریکوڈک میں اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی معاونت سے منصوبے کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔امریکہ، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 1.

05 بلین ڈالر کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ورلڈ بینک کی جانب سے پہلے ہی دی جا چکی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ماہرین کے مطابق ریکوڈک کے معدنی ذخائر پاکستان کی معیشت کے لیے سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سنگ میل ہیں جو مستقبل میں ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اشتہار

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

متعلقہ مضامین

  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن