ملتان شہرکو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا، بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کر دیاگیا ہے۔
ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے، دریائے چناب کا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اوراگلے 2 روز میں ملتان سے گزرے گا۔
دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے باعث 5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو نقصان پہنچا، منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے 69 دیہات اور موضع جات زیرآب آگئے جبکہ متعدد متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔
حافظ آباد میں سیلابی پانی سے دھان اور چارے کی فصل متاثر ہوئی، گوجرانوالہ میں نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، وزیرآباد میں بھی دریا کنارے قائم متعدد دیہات زیر آب آگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔