نئے صوبے 3 ٹیلی فون کی مار ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو فون کریں اور ترمیم کرالیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبے 3 ٹیلی فون کی مار ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو فون کریں اور ترمیم کرالیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کرنے کے لیے لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی ہے، وہ سیدھا آصف علی زرداری کو فون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کروانی ہوں تو آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما وہ سب کچھ کروا سکتے ہیں، حالانکہ ایم کیو ایم پورے کراچی کے 20 ہزار پولنگ بوتھ میں سے ایک بھی جیتنے کی اہل نہیں رہی لیکن اس کے باوجود عوام پر مسلط کی گئی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اس طرح کی بحث چھیڑنے کا مقصد صرف سندھی اور مہاجر عوام کو آپس میں لڑوانا ہے۔ اصولی طور پر انتظامی تقسیم ہونی چاہیے اور چھوٹے انتظامی یونٹس بنانے کے حق میں ہم پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں، لیکن اس وقت اس مسئلے کو اٹھانا عوام میں تقسیم ڈالنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال
انہوں نے کہا کہ اصل فیصلے اور کام آصف علی زرداری کو ہی ٹاسک کی صورت میں ملتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی خدمت گزار جماعت ہے اور اس سے پوری مراعات لیتی ہے۔ حافظ نعیم کے مطابق پیپلز پارٹی کی اے پلس ٹیم ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ دونوں چھوٹی موٹی نورا کُشتی دکھا کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن خدمت گزاری میں ان سب سے بڑھ کر ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کو لڑانے کی کوئی ضرورت نہیں، صرف تین ٹیلی فون کالز سے ساری آئینی ترامیم ممکن ہیں اور جو نظام درکار ہے وہ بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئینی ترامیم آصف علی زرداری ایم کیو ایم ٹیلیفون کالز جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان شہباز شریف میاں عامر نئے صوبے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری ایم کیو ایم جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان شہباز شریف میاں عامر حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پیپلز پارٹی ایم کیو ایم علی زرداری کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔