WE News:
2025-11-03@00:16:58 GMT

اسرائیلی وزیر کا غزہ کے الحاق کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

اسرائیلی وزیر کا غزہ کے الحاق کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل

اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسرائیل کو غزہ کا مرحلہ وار الحاق کر لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی

الجزیرہ نیوز کے مطابق سموٹریچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حماس نے سرنڈر نہ کیا، ہتھیار نہ ڈالے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیل کو ہر ہفتے غزہ کے ایک حصے پر قبضہ کرنا چاہیے اور یہ عمل 4 ہفتوں تک جاری رکھنا چاہیے۔

ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سال کے اختتام تک غزہ میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے فلسطینیوں کو غزہ کے جنوبی حصے کی طرف دھکیلا جائے گا، پھر شمال اور وسطی علاقوں کا محاصرہ کر کے ان کا الحاق کر لیا جائے گا۔

اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مذمت

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج غزہ سٹی میں مزید اندر تک پیش قدمی کر رہی ہے اور ایک ملین سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی مہم ’بڑے پیمانے پر موت اور تباہی‘ کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قحط اب محض خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ تباہی ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خاندان بکھر رہے ہیں، اور زندگی کو سہارا دینے والے نظام تباہ کر دیے گئے ہیں۔

حماس کا ردعمل

حماس نے سموٹریچ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے صفایا کرنے کی ’سرکاری اپیل‘ قرار دیا۔

گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ بیان اسرائیلی پالیسی کا کھلا اعتراف ہے جو گذشتہ 23 ماہ سے جاری محاصرے اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی

حماس نے مزید کہا کہ یہ کوئی انفرادی انتہا پسند رائے نہیں بلکہ صہیونی حکومت کی پالیسی ہے جو نسل کشی اور جبری بے دخلی پر مبنی ہے۔

نیتن یاہو کی خاموشی

سموٹریچ نے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کو فوری طور پر مکمل طور پر نافذ کریں۔ تاہم نیتن یاہو نے اس پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا، البتہ ماضی میں وہ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ اسرائیل ’پورے غزہ پر کنٹرول‘ حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ سموٹریچ اسرائیلی آبادکار تحریک کے بڑے حامی ہیں اور خود بھی مغربی کنارے میں قائم ایک غیر قانونی یہودی بستی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ غزہ میں ان یہودی بستیوں کی دوبارہ تعمیر کے حامی ہیں جو 2005 میں ختم کر دی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل حماس سموٹریچ غزہ نیتن یاہو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل سموٹریچ نیتن یاہو نیتن یاہو کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی مجرم ہمیں دھمکائے، انصار اللّہ

اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کو پچھلے دو سالوں میں اندرونی محاذ (اسرائیل کے اندر) کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللّہ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الفَرح نے اسرائیل کے وزیرِ جنگ کی جانب سے کی گئی بیان بازی کے ردِ عمل میں کہا کہ اس رجیم نے اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کیا ہے۔ محمد الفرح نے اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرآئیل کاٹز کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم کسی مجرم کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں دھمکائے۔ اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کو پچھلے دو سالوں میں اندرونی محاذ (اسرائیل کے اندر) کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ہم نے اپنا آخری لفظ نہیں کہا۔

الفرح نے کاٹز سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے اپنے کسی بھی عسکری ہدف کو حاصل نہیں کیا اور آپ کی پوزیشن کی کمزوری اور آپ کی کہانی میں تضاد عالمی رائے عامہ کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔ الفرح نے کاٹذ کی جانب مخاطب ہو کر مزید کہا کہ آپ نے دو سال تک جرائم کر کے بھی محاصرہ شدہ غزّہ سے اپنے اسیر زبردستی واپس حاصل نہیں کر سکے، اور اس کے باوجود آپ کے ساتھ امریکہ اور مغربی ممالک کی تمام خفیہ ایجنسیاں موجود تھیں۔ واضح رہے کہ یمن کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت، محاصرے اور مظالم کے خاتمے اور مظلومین کیساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے اسرائیل کو نشانہ بنایا اور سمندر کی ناکہ بندی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار
  • قیدیوں کیساتھ صیہونی وزیر داخلہ کے نسل پرستانہ برتاو پر حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • اسرائیل کی جانب سے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ انتظامیہ کے حوالے
  • اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی مجرم ہمیں دھمکائے، انصار اللّہ
  • غزہ میں حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں