سیلاب سے تباہی ، ترک صدر کی پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشن سمیت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے جذبات اور تعاون کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مشکل گھڑی میں کھڑے رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے رواں سال ہونے والی اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور آئندہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات کی امید ظاہر کی۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی پیشکش
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔