اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے، اسحاق ڈار نے ایسا کیوں کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے اور میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، جس دوران مسئلہ فلسطین پر بھرپور موقف اپنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی، جبکہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات ہوئی جو بہت کامیاب رہی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 3 اہم میٹنگز ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں اور پاکستان کے دور صدارت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی جسے اب مختلف فورمز پر بطور حوالہ پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی وفد کی ڈھاکہ میں اسحاق ڈار سے ملاقات
اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین کانفرنس میں غزہ کے مسئلے پر بھی بھرپور آواز اٹھائی گئی۔ اپنے دورے کے دوران پاکستانی برادری، تاجروں اور صحافیوں سے بھی ملاقات کی گئی جبکہ مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم کے مطابق کابل اور ڈھاکہ کے دورے بھی کامیاب رہے، برطانیہ میں سندھ طاس معاہدے کے ماہرین اور کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پرواز رواں سال ستمبر تک شروع ہو جائے گی جبکہ برطانیہ میں پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا ون ونڈو آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے، اور عدلیہ سے متعلق ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار اسلام اباد اقوام متحدہ نائب وزیراعظم وزیرخارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اسلام اباد اقوام متحدہ ان کا کہنا تھا کہ سے بھی ملاقات اسحاق ڈار نے سے ملاقات کیا گیا
پڑھیں:
بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ، ملک چھوٹا ہو یا بڑا ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔
الجریرہ کو انٹرویو میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اسرائیل کا لبنان ، شا م کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے ،قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پر امن حل کی بات کی ، قطر پر اسرائیل کے حملے کا کوئی جوازنہیں تھا ،
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ صرف مذمت کافی نہیں ، اسرائیل کیخلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا ، او آئی سی فورم سے اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی، انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ، وقت آگیا ہےکہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے ،
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہیں ، انہوں نے کہاکہ بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ، ملک چھوٹا ہو یا بڑا ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔
بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟
نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھا رت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے سیز فائر کا نہیں کہا ، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں ، ان کاکہناتھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتاہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا ،
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ کسی سے مذاکرات کی بھیگ نہیں مانگیں گے ، پانی روکنے کے اقدام کواعلان جنگ تصور کیا جائے گا ، مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی ، انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب
مزید :