محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شہری سیلاب اور دیگر متعلقہ خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے، جو تیزی سے دیگر اضلاع کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی سمیت قریبی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر بارش کی شدت بہت زیادہ ہو سکتی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری سیلاب جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
 پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (DDMAs) کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں، مشینری اور عملہ تیار رکھیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کو مطلع کریں۔

شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں۔

 

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل