Daily Mumtaz:
2025-11-03@14:40:58 GMT

پاکستان میں سیلاب ، بھارت کی آبی دہشت گردی پکڑی گئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

پاکستان میں سیلاب ، بھارت کی آبی دہشت گردی پکڑی گئی

اسلام آباد( صغیر چوہدری ) پاکستان میں سیلاب کے پیچھے بھارت کی آبی دہشتگردی پکڑی گئی،ڈیلی ممتاز دھوکے باز بھارت کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ میں شرمناک شکست کے بعد بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف پطور ہتھیار استعمال کیا ہے اور بھارتی وزیر نریندر مودی نے دونوں اطراف کے پنجاب سے سیلابی پانی چھوڑ کر بدلہ لیا ہے دستاویزات کے مطابق 25 جولائی کو بھارت کے ڈیم 43 فیصد بھرے تھے جبکہ یکم اگست کو بھارت کے تینوں ڈیم 55 فیصد تک بھرے لیکن مکار بھارت خاموشی سے ڈیم بھرتا رہا اور بھارت نے اس حوالے سے جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ 17 اگست کو بھار ت کو کلاوڈ برسٹ کا معلوم ہو چکا تھا اور دریائے ، راوی اور ستلج کے کیچمنٹ ایریاز میں 17 اگست سے 20 اگست تک کلاوڈ برسٹ ہوئے لیکن بھارت نے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا اور نا ہی بھارت نے ڈیموں کو خالی کرنے کے لیے کنٹرول پانی چھوڑا جبکہ ایس او پیز کے مطابق ڈیم کو ایک حد تک خالی رکھنا ضروری ہوتا ہےاس دوران 17 اگست سے مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں طغیانی شروع ہوچکی تھی اور 22 اگست تک بھارت کے ڈیم 87 فیصد تک بھر چکے تھے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اگر بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکم اگست سے 22 اگست تک کنٹرول واٹر چھوڑتا تو موجودہ سیلابی صورتحال ہرگز پیدا نا ہوتی۔ بھارت نے پاکستان کو پہلی وارننگ 26 اگست کو دی ۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلی وارننگ کے ساتھ ہی دریائے ستلج میں ایک لاکھ کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا چھوڑا گیا اور 26 اگست تک ڈیموں کے گیٹ کھول دیئے گئے۔ حیرت کی بات ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اس وقت اطلاع دی جب لاکھوں کیوسک پانی سرحد کے قریب پہنچ گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی سے پانی کا ریلہ چھوڑ کر کرتاپورہ کمپلیکس کو ڈبویا۔ دوسری جانب دریائے ستلج ،بیاس اور راوی پر بھارتی ڈیموں کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق بھارت نے اپنے زخائر کا بھی پانی پاکستان کی جانب چھوڑا ہے جبکہ دریائے ستلج پر بھاکڑا ڈیم 16 فیصد خالی کیا گیا ہے ۔دریائے ستلج میں سیلابی ریلوں کے ساتھ 16 فیصد پانی ڈیم سے خارج کیا گیا ہے دریائے بیاس پر پونگ ڈیم دو فیصد خالی کیا گیا ہے دریائے راوی پر تھین ڈیم 8 فیصد خالی کیا گیا ہے تھین ڈیم سے 2 لاکھ ایکڑ فٹ پانی چھوڑا گیا ہے دریائے ستلج پر بھاکڑا ڈیم سے ایک لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ اضافی پانی چھوڑا گیا ہے ۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دریائے ستلج کیا گیا ہے بھارت کے بھارت نے کے مطابق اگست تک

پڑھیں:

بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش

بھارت کی مودی سرکار اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے حال ہی بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کابل میں مودی سرکار کے مشن کو باضابطہ سفارت خانے کا درجہ دیدیا گیا۔

اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبے میں تعاون بڑھانے اور پروجیکٹس کی تکمیل کے معاہدے بھی ہوئے لیکن تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔

تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں جو تفصیل بتائی اُس سے مودی سرکار اور طالبان کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔

رندھیر جیسوال نے کہا کہ طالبان حکومت کی افغانستان میں ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹس کی تعمیر میں مدد کرنے کو تیار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے افغانستان کے ساتھ آبی وسائل اور اس سے جڑے پروجیکٹس میں تعاون کی ایک لمبی تاریخ ہے۔

بھارتی ترجمان نے افغان شہر ہرات میں قائم ڈیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھی بھارت کی مدد اور تعاون کے بغیر ناممکن تھا۔

رندھیر جیسوال کے اس تازہ بیان پر قطر میں موجود طالبان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا کہ بھارت کے جذبہ خیرسگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سہیل شاہین نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ افغانستان کے کئی معاملات پر دو طرفہ معاہدے ہیں اور دونوں کے درمیان مزید تعاون کے بہت سے مواقع اب بھی موجود ہیں۔

بھارت اور افغانستان ک طالبان حکومت کے درمیان بڑھنے والی یہ پینگیں اُس وقت سامنے آئی ہے جب امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے ملکی وزارت توانائی کو دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیا۔

یہاں تک کہ ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر ہورہی ہے تو غیر ملکی کمپنیوں سے کام کروالیا جائے۔

پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے موقع کی تاک میں رہنے والی مودی سرکار نے جھٹ پٹ دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔

یاد رہے کہ دریائے کنڑ کا ماخذ پاکستان کے خوبصورت علاقے چترال میں ہے اور یہاں سے 482 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دریائے کابل میں شامل ہوتا ہے اور کنڑ کے مقام پر دریائے کنڑ بن کر واپس پاکستان آتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سرحد پار دہشت گردی ، فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع
  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • بھارت کی افغان طالبان کو دریائے کنٹر پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش