ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ بھی شامل ہیں۔ یہ اعلان امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل
بورڈ کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس 40 درہم جبکہ دبئی میں شیڈول میچز کے ٹکٹس 50 درہم سے شروع ہو رہے ہیں۔
پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کیسے خریدا جا سکتا ہے؟امارات کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت کے سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے میچ کے ٹکٹس ابتدائی طور پر 7 میچوں کے ایک خصوصی پیکیج کے تحت دستیاب ہوں گے جس کی قیمت 1،400 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیے: افغانستان کا ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان، نوین الحق کی واپسی
بورڈ نے مزید وضاحت کی کہ شائقین دیگر تمام میچز کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹکٹس بھی خرید سکتے ہیں جو اس 7 میچوں کے پیکیج میں شامل نہیں ہوں گے۔
ٹکٹ کہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟بورڈ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹکٹس دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور زاید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی کے ٹکٹ دفاتر پر بھی دستیاب ہوں گے۔ ان دفاتر سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے بھارت کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان، جسپریت و کلدیپ اِن، جیسوال آؤٹ
ایشیا کپ 2025 کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا مقابلہ شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ایشیا کپ 2025 ایشیا کپ میچ ٹکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ ایشیا کپ 2025 ایشیا کپ میچ ٹکٹ ایشیا کپ 2025 بھارت کے کے ٹکٹس کے ٹکٹ کے لیے
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔