کراچی:

جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایبرہارڈ شلزے نے کراچی میں اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔

جرمن قونصل خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد قونصل جنرل شلزے نے صوبہ سندھ میں اہم حکومتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

قونصل جنرل تھامس ای شلزے نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور اس دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مابق تھامس ایبرہارڈ شلزے ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہیں بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور کراچی میں تعیناتی سے قبل وہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جرمن قونصل جنرل اور جمہوریہ کروشیا میں جرمن سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نئے قونصل جنرل جرمن وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جن میں ویزا قانون اور انتظامی عدالت سے متعلق امور کے شعبے کے سربراہ کی حیثیت بھی شامل ہے۔

تھامس ایبرہارڈ شلزے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری رکھتے ہیں، قانون کے شعبے میں ماہر ہیں اور انہوں نے کو بلنز، اسپئیر اور جکارتہ میں قانونی انٹرن شپس مکمل کی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جرمنی کا قونصلیٹ جنرل کراچی قونصل جنرل شلزے کی قیادت میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھامس ایبرہارڈ شلزے جرمنی کے

پڑھیں:

پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع

اسلام آباد:

پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔

پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ پولینڈ، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد بھیجے گا۔

سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،حنیف گوہر ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، بشیرجان محمد اور دیگر بھی موجود ہیں
  • ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا
  • سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
  • خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر کا گامالکس اولیوکیمیکلز فیکٹری کا دورہ
  • فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • تعلقات کے فروغ پر پاک، چین، روس اتفاق