حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا، متاثرین کے بجلی کے بلوں کی تاریخ میں توسیع بھی دی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیلاب متاثرین کے بجلی بلز کے لیے کسی مدد کا اعلان کر ے گی تو ڈسکوز بل معاف کر سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی بحالی کا عمل متاثر ہے، پانی کی سطح کم ہوتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکائونٹ پر بجلی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لیسکو ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کے سیلاب فنڈ میں جمع کروا دی ہے، ملازمین اور صارفین کی سیفٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ سولر پینل لگا کر خود کو 200 یونٹ سے نیچے لے کرگئے جس سے بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے اور بلوں میں فرق آیا ہے۔ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت بجلی کے نرخوں میں واضح کمی ہوئی، جو لوگ یہ تبدیلی محسوس نہیں کر رہے اُن کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے نئے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں، نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پر پڑے گا جسے حکومت کسی صورت نظرانداز نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کاعمل شروع ہو چکا ہے، محکمے میں رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں،
وزیر توانائی نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت پر سیاسی بھرتیوں کا الزام نہیں لگایا جا رہا کیونکہ اختیارات کی جنگ لڑنے کے بجائے ہم نے کمپنی کو با اختیار بنایا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی