امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکا نے جنوبی کیریبین اور قریبی پانیوں میں اپنی بحری افواج کی غیر معمولی تعیناتی کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لاطینی امریکا کے منشیات فروش کارٹلز کے خطرات سے نمٹنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی مرکزی ترجیح قرار دیا ہے جسے وہ غیر قانونی ہجرت روکنے اور جنوبی سرحد محفوظ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ
روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت 7 امریکی جنگی جہاز اور ایک ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوز خطے میں موجود ہیں یا آئندہ ہفتے وہاں پہنچنے والی ہیں۔ اس تعیناتی میں یو ایس ایس سان انتونیو، یو ایس ایس ایوو جیما اور یو ایس ایس فورٹ لاڈرڈیل شامل ہیں جن پر مجموعی طور پر 4,500 اہلکار، جن میں 2,200 میرینز بھی ہیں، موجود ہیں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ وینزویلا نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وینزویلا کے اقوامِ متحدہ میں سفیر سموئیل مونکاڈا نے کہا کہ یہ ایک بڑی پروپیگنڈا مہم ہے تاکہ فوجی مداخلت کو جواز فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا نے وینزویلا کے صدرکی گرفتاری کے لیےانعامی رقم 50 ملین ڈالرکردی
وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی طاقت کے ہر ذریعے کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ منشیات کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ امریکی حکام کے مطابق خطے کے کئی ممالک نے انسدادِ منشیات کارروائیوں پر واشنگٹن کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔
امریکی فوجی ذرائع کے مطابق خطے میں P-8 جاسوس طیارے بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مادورو حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کولمبیا کی سرحدی ریاستوں میں 15 ہزار فوجی تعینات کرے گی تاکہ منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی جا سکیں۔
مادورو نے مزید کہا ہے کہ ہر جمعہ اور ہفتہ کو شہری دفاعی گروپوں کو تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سفارت کاری توپوں اور دھمکیوں کی نہیں، کیونکہ دنیا اب 100 سال پرانی دنیا نہیں رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی بحریہ منشیات وینزویلا یو ایس نیوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی بحریہ منشیات وینزویلا یو ایس نیوی وینزویلا کے یو ایس
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔