سیلاب متاثرہ گاؤں سے لارنس کالج تک: اکرام اللہ کی جدوجہد اور تعلیم سے جڑی امیدوں کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ایک نوجوان طالب علم اکرام اللہ نے اپنی زندگی کی ایسی داستان سنائی جو نہ صرف ذاتی محنت اور لگن کی عکاس ہے بلکہ بلوچستان کے ہزاروں محروم بچوں کی آواز بھی ہے۔
https://twitter.com/WENewsPk/status/1961643792643297285
سنہ 2022 میں خسنوب گاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد جب لوگ کیمپسوں میں پناہ گزین تھے اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گاؤں کا دورہ کیا۔
اس موقعے پر دیگر متاثرین کے برعکس اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے کپڑوں، ٹینٹ یا کھانے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان سے معیاری تعلیم کا حق مانگا۔
اکرام اللہ نے بتایا کہ ’میں نے کہا سر! ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم کی ہے۔ میرا خواب ہے کہ میں کسی اعلیٰ ادارے میں تعلیم حاصل کروں اور بڑا ہو کر اپنی قوم اور اپنے ملک پاکستان کے لیے کچھ کر سکوں‘۔
ان کی یہ خواہش وزیر اعظم شہباز شریف کے دل کو لگی اور انہوں نے اس کا داخلہ لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں کرا دیا جہاں وہ اس وقت فرسٹ ایئر کے طالب علم ہیں۔
مزید پڑھیے: بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم، شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت
ابتدائی دنوں میں اکرام اللہ کو معیاری تعلیم کے فرق کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں لیکن اساتذہ کی محنت اور رہنمائی سے انہوں نے نہ صرف یہ فرق پورا کیا بلکہ نمایاں کامیابی بھی حاصل کی۔ انہوں نے نویں جماعت میں 95 فیصد اور میٹرک میں 97 فیصد نمبر حاصل کیے۔
اکرام اللہ نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے فخر کا لمحہ تھا جب میں نے اپنے نتائج وزیر اعظم کو دکھائے اور انہوں نے مجھے وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر مبارکباد دی۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کی بلکہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے دانش اسکول قلعہ سیف اللہ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ بلوچستان کے ہر بچے کے لیے تعلیمی مواقع پیدا ہوں۔ ہمارے سرکاری اسکولوں کو بہتر بنایا جائے، اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ وہ دل سے پڑھائیں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکالرشپ دی جائیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان
اکرام اللہ کا ماننا ہے کہ بلوچستان کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت ہے اگر انہیں معیاری تعلیم اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنے صوبے بلکہ پورے پاکستان کے لیے روشنی کا سبب بن سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بلوچستان کا نوجوان اکرام اللہ خسنوب گاؤں سے لارنس کالج تک لارنس کالج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان لارنس کالج کہ بلوچستان کے اکرام اللہ نے لارنس کالج انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔