Express News:
2025-11-03@01:54:15 GMT

کوسٹا ریکا میں پہلی بار نارنجی رنگ کی شارک پکڑی گئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT

یہ غیرمعمولی شارک كوسٹارِیکا کے کیریبین ساحل پر ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب ماہی گیری کے دوران جوان پابلو نے پکڑی۔

رپورٹس کے مطابق جوان پابلو نے یہ عجیب و غریب شارک تقریباً 120 فٹ (37 میٹر) کی گہرائی سے پکڑی۔ 

یہ ایک نرس شارک ہے جس کا سائنسی نام Ginglymostoma cirratum ہے۔ اس کا رنگ نارنجی-پیلا ہے جو بہت ہی غیرمعمولی بات ہے۔ 

اس کی آنکھیں مکمل طور پر سفید ہیں جو امراض کی نشانی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوسٹاریکا یا دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی شارک میں xanthism (زرد/نارنجی رنگت) ریکارڈ ہوئی ہے۔

ماہرین نے اس دریافت کو نیچے بیان کیے گئے پیرامیٹرز کے پیش نظر اہم قرار دیا ہے:

1) شارک تقریباً 6.

5 فٹ (2 میٹر) لمبی تھی اور بالغ تھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انوکھی رنگت اس کی بقا میں حائل نہیں بنی۔ 

xanthism اور albinism دونوں مرض جینیاتی عوامل کی وجہ سے ہوتے ہیں، لیکن محققین نے ممکنہ طور پر inbreeding، ماحولیاتی دباؤ یا ہارمونل عدم توازن جیسے عوامل کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب

جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  •  بینائی سے محروم افراد کے لئے پہلی بار سندھ میں اسکینرز اسٹک تیار
  • سندھ میں پہلی بار نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل