کوئی کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی تباہی کے حوالے سے ایک اجلاس میں کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ہر ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ پنجاب کے عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی اور کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
مریم نواز نے پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیل سے جائزہ لیا، اور خاص طور پر کرتار پور گوردوارہ میں پانی کی نکاسی کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، جہاں 12 فٹ تک پانی جمع ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے 24 گھنٹوں میں گوردوارہ سے پانی نکالنے کا عمل مکمل کیا گیا، اور اس سلسلے میں ڈی سی نارووال کو شاباش دیتی ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے دوران ٹیم کی کارکردگی بے حد تسلی بخش تھی اور سب نے مل کر متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ہم نے 6 لاکھ متاثرین اور ساڑھے 4 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اور اس عمل میں کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کی بہترین کارکردگی نمایاں رہی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم سب پنجاب کے عوام کے سامنے جواب دہ ہیں، اور ہر ضروری اقدام اٹھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عمارتوں کو پناہ گزینی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ متاثرین تک صاف پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔پی ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات سے ہم کئی آبادیوں کو بچانے میں کامیاب ہوئے، لیکن اس کے باوجود ریلیف آپریشن میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔”
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر دیگر اضلاع جیسے ملتان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں پیشگی انتظامات کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
مریم نواز نے آخر میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں مکمل تعاون فراہم کیا گیا، اور اس کے تعاون سے ہم سیلاب کے متاثرین تک بروقت امداد پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔