ایف بی آر نے کویتی سفارتکار کو ’نان فائلر‘ قرار دے کر ٹیکس کٹوتی کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
پاکستان میں ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایک کویتی سفارتکار نے وفاقی ٹیکس محتسب سے شکایت کی ہے کہ انہیں نان فائلر قرار دے کر انکم ٹیکس کی کٹوتی کی گئی۔ جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حکم دیا کہ واجب الادا ٹیکس کی رقم 20 دن کے اندر واپس کی جائے اور 30 دن کے اندر اس کی تکمیل کی رپورٹ پیش کی جائے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے مشاہدہ کیا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس برازیل کے سفیر کے حوالے سے بھی پہلے ہی حل ہو چکا ہے، جہاں آرڈیننس کی دفعہ 231A کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم ریجنل ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد نے واپس کردی تھی کیونکہ سفیر کی پاکستان میں کوئی قابلِ ٹیکس آمدنی نہیں تھی۔ موجودہ کیس میں بھی ٹیکس کی کٹوتی قانون کے خلاف ہوئی، جو بدانتظامی کے زمرے میں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی تنخواہ سے کتنی ٹیکس کٹوتی کی جارہی ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
شکایت کنندہ نے ایف ٹی او کو بتایا کہ وہ اسلام آباد میں کویت کے سفارت خانے میں بطور کونسلر برائے ریاست کویت تعینات ہیں اور ان کی آمدنی ان کے ملک سے ہے۔ پاکستان میں ان کی کوئی آمدنی نہیں ہے، لہذا نہ وہ ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی انکم ٹیکس کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں، کیونکہ بین الاقوامی قانون کے تحت سفارت خانہ پاکستان کی حدود سے مستثنیٰ ہے۔
ریجنل ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد نے تحریری جواب میں کہاکہ شکایت کنندہ ایک کیریئر سفارتکار ہیں اور انہیں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 42 کے تحت معافی حاصل ہے، اس لیے رجسٹریشن اور ریٹرن فائل کرنا ضروری نہیں۔
مزید کہا گیا کہ سفارتی کیٹیگری کو قانون سازوں نے جان بوجھ کر معاف شدہ فہرست سے خارج نہیں کیا اور جب تک معافی کا اعلان اور دستاویزی ثبوت نہ ہو، ٹیکس بذاتِ خود لاگو ہو سکتے ہیں۔
محکمہ نے مزید کہاکہ سفارتکار کو متعلقہ ود ہولڈنگ سیکشنز سے معافی کے لیے درخواست دینی چاہیے اور اس کے ساتھ وزارت خارجہ یا متعلقہ سفارت خانے کے خطوط فراہم کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ٹیکس کے نفاد کے بعدکوریئر کمپنیوں نے ڈیلیوری چارجز کتنے فیصد بڑھا دیے؟
ایف بی آر نے ہدایت دی کہ مستقبل میں تمام سفارتکاروں کے لیے ایسے ٹیکسز کی کٹوتی نہ کی جائے اور پہلے سے کٹی ہوئی رقم واپس کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف بی آر رقم واپس کرنے کا حکم کویتی سفارتکار نان فائلر قرار وفاقی ٹیکس محتسب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر رقم واپس کرنے کا حکم نان فائلر قرار وفاقی ٹیکس محتسب وی نیوز وفاقی ٹیکس محتسب ایف بی ا ر ٹیکس کی کی جائے کے لیے
پڑھیں:
31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔