رام اللہ (عرب میڈیا/ویب ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی نے امریکا سے صدر محمود عباس کا ویزا بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی صدر کا ویزا بحال کرانے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک سے مسلسل رابطے کیے گئے ہیں، خاص طور پر ان ممالک سے جو اس معاملے سے براہ راست وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ محمود عباس کو آئندہ ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
  • بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • تارا محمود نے سیاستدان کی بیٹی ہونے کا راز کیوں چھپایا؟ اداکارہ نے بتادیا