بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں ’’معرکہ حق ‘‘یادگار کی تعمیر کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں ’’معرکہ حق ‘‘یادگار کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار "معرکہ حق" کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، یادگار زیر استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا، یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت "بنیان مرصوص" سے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آیت کا مفہوم " سیسہ پلائی ہوئی دیوار" ہے، یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر طرح کے خطرات کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے یادگار کے لیے مختص کردہ جگہ ایف ڈبلیو او کو تعمیر کیلئے دیدی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اورحکومتی مالی معاونت سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے 13/ 14 اگست کی درمیانی شب ڈیزائن کی نقاب کشائی کی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد تیزی سےجاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یادگار کی تعمیر میں عالمی معیار کے مٹیریل اور اعلیٰ بین الاقوامی تعمیراتی معیارات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، یادگار کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوامی شعور، فخر اور عکاسی کا مرکز بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق "معرکہ حق" یادگار ملک کے فخر اور اجتماعی قربانیوں کی نمائندہ ہوگی، یادگار معرکہ حق اسلام آباد کے منظر نامے میں باوقار قومی اضافہ اور قوم کے اتحاد کا مظہر بنے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ گورنر کے منصب پر رہتے ہوئے اپنی تمام ذمہ داریاں آئینِ پاکستان کے مطابق ادا کریں گے اور ان کی حیثیت کسی سیاسی جماعت کے نمائندے کی نہیں بلکہ وفاق کی آئینی ذمہ داریاں نبھانے والے عہدیدار کی ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈیٹرز کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صحافت، تعلیم، گورننس اور سندھ کو درپیش مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر وہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں طور پر دستیاب رہیں گے اور کسی بھی فیصلے میں سیاسی یا لسانی وابستگی کو بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر سندھ کے تمام شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بطور گورنر ان کا کردار صوبے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی، اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
صحافت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ریلز کلچر نے معلومات کی ترسیل کا انداز بدل دیا ہے، تاہم اس تبدیلی کے ساتھ پیشہ ورانہ صحافت کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ صحافت کی بنیادی ذمہ داری تحقیق، حقائق اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنا ہے۔
انہوں نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ادارتی پالیسیوں اور ایڈیٹوریل گائیڈ لائنز کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ نئے آنے والے رپورٹرز کی بہتر تربیت کی جا سکے۔ ان کے بقول صحافیوں کو یہ سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ وہ متعلقہ، بامقصد اور مؤثر سوالات کریں، کیونکہ معیاری سوال ہی معیاری صحافت کی بنیاد بنتا ہے۔
گورنر سندھ نے تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور معیار کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔
انہوں نے اپنی طرزِ حکمرانی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر ہاؤس ہی میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے غیر ضروری پروٹوکول کے قائل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سرکاری رہائش گاہ موجود ہے تو غیر ضروری نقل و حرکت اور بڑے پروٹوکول کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ سادگی، کفایت شعاری اور عوامی سہولت کو ترجیح دینا ہی بہتر طرزِ حکمرانی ہے۔
ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے بھی میڈیا کو درپیش چیلنجز، صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم اور گورننس سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعمیری مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گورنر سندھ نہال ہاشمی