شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے،ثقلین مشتاق بھی خوشی سے نہال
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں شاداب خان نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور نومولود کے ننھے پیروں کی تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا: “الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد سے نوازا ہے۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔”
Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 30, 2025
خیال رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کے داماد ہیں۔
ادھر ثقلین مشتاق نے بھی ایکس پر نواسی کو گود میں لیے تصویر پوسٹ کی اور خوشی کا اظہار کیا، تاہم نومولود کا چہرہ تصویر میں واضح نہیں کیا گیا۔
I’m officially a grandad Alhamdulillah. My heart is fuller than ever , I can’t wait for all the cuddles, stories and adventures ahead inshallah ❤️ pic.twitter.com/3jJAgBzOWf
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) August 30, 2025
Post Views: 6
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔
Post Views: 5