لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ" بنایا جائے گا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی، قوانین کے تحت تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیاں ایجنسیوں میں تبدیل کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ منتخب 12 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کردی گئیں۔ 15 اکتوبر سے قبل میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اوروسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے افسران کا انتخاب سرچ کمیٹی کرے گی، ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی، اور دیگر افسران بھی تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ایچ اے کا دائرہ کار صوبائی سطح پر بڑھانے سے شہروں میں سبزا اور ہریالی بڑھے گی، نئے باغات کے قیام کے لیے جگہ مختص، موجودہ باغات کی حالت بہتر کی جائے گی۔ صوبوں میں گرین ایریاز بڑھانے سے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منتخب کردہ اضلاع میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، جہلم، خانیوال، ننکانہ،رحیم یار خان، مری، جھنگ، پاکپتن، خوشاب اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اضلاع میں

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز آگے جائیں گے یا افغانستان، فیصلہ سری لنکا افغان میچ پر منحصر
  • شہر میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی
  • پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ
  • پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری