شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا تھیانجن اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بیجنگ :
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 25 واں اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔پیر کے روزشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے تھیانجن اعلامیے پر دستخط کئے اور اسے جاری کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی آئندہ 10 سال (2026-2035) کی ترقیاتی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ پر بیان ، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت پر بیان اور سیکیورٹی، معیشت، ثقافتی تعاون اور تنظیمی تعمیر کو مضبوط بنانے سمیت24 نتائج پر مبنی دستاویزات جاری کی گئیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے سلامتی کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایس سی او جامع مرکز، بین الاقوامی منظم جرائم مخالف مرکز، انفارمیشن سیکورٹی سینٹر اور انسداد منشیات کے مرکز کی نقاب کشائی کا مشاہدہ کیا۔ اجلاس میں لاؤس کی ایس سی او کے ڈائیلاگ پارنٹر کے طور پر منظوری پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کرغزستان 2025-2026 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم کے کے سربراہان مملکت
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔