بیجنگ: 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ سے شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنانے اور یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کے مابین تعاون کی مضبوطی سے یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس کے ساتھ ہی ، حالیہ سربراہی اجلاس شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی صدارت سے سمٹ کو ضرور بہت سے ثمرات ملیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ملک اور چین کا قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان اس سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک بہت ہی دور اندیش رہنما ہیں، انہوں نے نہ صرف چین کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کیا ہے بلکہ وہ ترقی کے ثمرات سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے میں شامل کرنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے: وزیراعظم شہباز شریف

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں کی جانب سے پرتپاک استبال کرنے پر ولی عہد، محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ   انہیں سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے والہانہ استقبال نے نہایت متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اِن کے طیارے کو سعودی شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غیر معمولی انداز میں اسکواٹ کیا جبکہ سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 


وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ سب کچھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دیرینہ محبت اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں مزید  بتایا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سے نہایت خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی، جس میں خطے کے حالات اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی قیادت اور مسلم دنیا کے لیے اِن کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی حمایت اور دو طرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’اِن کی دعا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے، انشاء اللّٰہ۔‘

متعلقہ مضامین

  • دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق