نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر سے بدھ تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید بارشوں سے سیلاب کی شدت بڑھنے کا خدشہ

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، بھکر، میانوالی اور فیصل آباد سمیت پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی سیلابی خطرات بڑھنے کا امکان ہے۔

دریائے راوی بلند ترین سطح پر

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے ہیڈ بالوکی میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے راوی بلند ترین سطح پر پہنچ رہا ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں اب تک 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 2 ملین افراد تباہ کن سیلاب سے متاثر ہیں۔

مزید دیہات زیر آب آنے کا خدشہ

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی کا مرکزی سیلابی ریلا ہیڈ بلوکی سے گزر رہا ہے جس سے خانیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اوکاڑہ، ساہیوال، کمالیہ، خانیوال اور کبیر والا کے دیہات میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کل تک 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی پہنچنے کا امکان ہے۔

حفاظتی اقدامات کی ہدایت

نشیبوں میں رہنے والے شہریوں اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کیونکہ پانی کے اچانک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بروقت حفاظتی اقدامات کریں اور حساس علاقوں سے دور رہیں۔ ادارے مشینری اور پمپ پہلے سے تیار رکھیں تاکہ نشیبی علاقوں سے پانی فوری نکالا جا سکے۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ بلند پانی کی صورت میں ندی نالے، پل اور زیر آب سڑکیں عبور کرنے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد الرٹ اوکاڑہ پنجاب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خانیوال دریائے راوی سیالکوٹ سیلاب عرفان علی کاٹھیا لاہور نارووال نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد الرٹ اوکاڑہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خانیوال دریائے راوی سیالکوٹ سیلاب عرفان علی کاٹھیا لاہور نارووال نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈی ایم اے دریائے راوی ڈی ایم اے کے کا خدشہ

پڑھیں:

کے پی کے تین ججز اسلام آباد جوڈیشل سروس کے حوالے، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کردیے، جس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عصمت اللہ اور حسینہ ثقلین کی خدمات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ اسی طرح سول جج مریم شہریار کی خدمات بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 3 سال کے لیے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمے داریاں دے دیں۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد تعینات کیاگیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد تعینات کیاگیا ہے جب کہ سول جج مریم شہریار کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کر دیاگیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
  • سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • روس پر امریکی پابندیوں کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
  • اینٹی اسموگ گنز سے لاہور میں پانی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
  • این ڈی ایم اے کی پیشگوئی: موسمِ سرما میں معمول سے کم بارشوں کا امکان
  • اسلام آباد میں ای اسٹامپ سسٹم کا اجرا، پنجاب حکومت مدد کرینگی
  • کے پی کے تین ججز اسلام آباد جوڈیشل سروس کے حوالے، نوٹیفکیشن جاری