فتح جنگ: سالانہ روایتی میلہ اختتام پزیر،تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
فتح جنگ: سالانہ روایتی میلہ اختتام پزیر،تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی خصوصی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
فتح جنگ میں سالانہ منعقد ہونے والے روایتی میلے کا اختتام شاندار طریقے سے ہوا،
جس میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اختتامی روز مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
بالخصوص خواتین کے لیے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا تاکہ کسی کو ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شرکاء نے چوہدری شفقت محمود کو ان کی دلچسپی اور تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ میلے کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے فضا رنگ و نور میں نہا گئی۔
اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلوں سے مقامی ثقافت کے فروغ کے ساتھ عوام کو صحت مند تفریحی مواقع میسر آتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعافیہ صدیقی کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا پنجاب میں سیلاب سے نقصانات؛ متاثرین تک ان کا حق ہرصورت پہنچائیں گے، مریم نواز بھارت کی آبی جارحیت، پنجاب کے دریا بپھر گئے، سیلابی ریلا بے قابو، متعدد دیہات زیر آب پنجاب میں شدید بارشیں، تربیلاڈیم 99 فیصد تک بھر گیا اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا سے اینٹی کرپشن کی تفتیش مکمل ، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ تحصیلدار چودھری شفقت محمود کی جرات مندانہ قیادت، فتح جنگ میں امن و انصاف کی مثالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود فتح جنگ
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔