Daily Mumtaz:
2026-07-24@08:09:03 GMT

حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT

حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

حکومت نے ستمبر سے نومبر کے دوران اپنے مالی تقاضے پورے کرنے کے لیے بینکوں اور کیپٹل مارکیٹس سے تقریباً 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کے بعد مالی دباؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت 2 ہزار 875 ارب روپے ٹریژری بلز جبکہ 2 ہزار ارب روپے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کے ذریعے حاصل کرے گی۔ پی آئی بیز میں ایک ہزار 200 ارب روپے فکسڈ ریٹ بانڈز اور 750 ارب روپے فلوٹنگ ریٹ انسٹرومنٹس کے ذریعے اکٹھے کیے جائیں گے۔

ٹی بلز کے شیڈول کے مطابق حکومت 12 ماہ کے بلز سے 900 ارب، 6 اور 3 ماہ کے بلز سے 750، 750 ارب جبکہ ایک ماہ کے بلز سے 475 ارب روپے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بینک قرضوں کے ساتھ ساتھ حکومت نے کیپٹل مارکیٹ سے بھی فنڈز اکٹھے کیے ہیں۔ حال ہی میں 17 اگست کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے ایک سے پانچ سالہ سکوک کی نیلامی کرکے 119 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ اس سے قبل دسمبر 2024 میں 2 ہزار ارب روپے سکوک اور ایک ہزار 400 ارب روپے پی آئی بیز کے ذریعے اکٹھے کیے گئے تھے۔

مئی 2025 تک مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا جو ایک سال پہلے 46 ہزار 120 ارب روپے تھا، یعنی اس دوران 7 ہزار 340 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 2025 میں قرضوں کی ادائیگی 9 ہزار ارب روپے تک جا پہنچی جو وفاقی بجٹ کا تقریباً نصف بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب نے بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے بعد محصولات کی وصولی میں کمی کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال میں حکومت کو مزید قرض لینا پڑ سکتا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ذریعے ارب روپے

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی