جرمنی نے پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
برلن/ہنوور (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے جہاں جرمن وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔
امدادی تنظیم *ایئر برج کابل* نے بتایا کہ دو مزید افغان بعد میں ایک اور پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے کہا کہ وہ اب تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گی۔
پس منظر کے طور پر بتایا جاتا ہے کہ جرمنی نے ابتدا میں ان افغان شہریوں کو پناہ دینے کا وعدہ کیا تھا جنہوں نے جرمن اداروں کے ساتھ کام کیا تھا یا طالبان کے دور میں براہ راست خطرات سے دوچار تھے۔ تاہم، موجودہ جرمن حکومت نے مئی 2025 میں اس پروگرام کو اچانک روک دیا جس کے بعد ہزاروں افغان پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پھنس گئے۔
گزشتہ ماہ جرمنی نے تصدیق کی تھی کہ 450 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 200 کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب صرف وہ افغان مہاجرین، جنہیں عدالتوں نے ویزا جاری کرنے کا حکم دیا ہے، مرحلہ وار جرمنی لائے جا رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب انسانی حقوق کی تنظیمیں برلن پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے اور ان افغان خاندانوں کو تحفظ فراہم کرے جو طالبان کے خوف سے اب بھی غیر یقینی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔