وزیراعظم اور روسی صدر کی بیجنگ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
وزیراعظم اور روسی صدر کی بیجنگ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں زمینی روابط، توانائی تعاون، اسٹیل ملز کی بحالی، افغانستان اور یوکرین کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
دوران ملاقات روسی صدر نے شہبازشریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید، سخت الفاظ کا استعمال علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید، سخت الفاظ کا استعمال بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیجنگ میں ملاقات
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔