عید میلاد النبی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام بڑے انگریزی و اردو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر عوام کو آگاہ کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news عام تعطیل عید میلادالنبی وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عام تعطیل عید میلادالنبی وفاقی حکومت عام تعطیل
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.