محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کا فون بار بار مصروف آ رہا تھا۔ اس بات پر غصے میں آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کنکشن کاٹ دیا، جس سے گاؤں بھر میں بجلی معطل ہوگئی۔
نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی بند کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس حرکت پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم واقعہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر موضوع بحث بن گیا ہے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-30