اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں کی مثبت کارکردگی نے انڈیکس کو اوپر کی جانب گامزن رکھا۔
کاروبار کے آغاز ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر گیا۔
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +513.
— Investify Pakistan (@investifypk) September 4, 2025
صبح 10 بجے کے قریب انڈیکس 772.20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,974.07 کی سطح پر تھا، جو کہ 0.51 فیصد بہتری ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس ایک موقع پر 153,117.26 کی سطح تک بھی پہنچ گیا تھا۔
تیزی کا رجحان خاص طور پر سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں دیکھا گیا۔ بڑی کمپنیوں میں اے آر ایل، ایماری، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس جی این پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک کے شیئرز گرین زون میں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
گزشتہ روز یعنی بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنا ریکارڈ توڑ سلسلہ برقرار رکھا تھا اور انڈیکس 1,226.39 پوائنٹس اضافے کے بعد 152,201.88 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایشیائی حصص بازاروں میں ابتدائی اضافہ فیڈرل ریزرو کے حکام کی نرم پالیسی بیانات کے بعد سامنے آیا، جس نے سرمایہ کاروں کے خدشات کسی حد تک کم کیے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا
آسٹریلوی مارکیٹ 0.8 فیصد اوپر گئی جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.2 فیصد بڑھا، تاہم، چین کی مارکیٹوں میں مندی رہی اور شنگھائی کمپوزٹ 1.6 فیصد گر گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بانڈ مارکیٹ کی صورتحال اور بڑی معیشتوں کی مالیاتی صحت پر خدشات اب بھی موجود ہیں، تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود میں کمی کے اشارے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج شیئرز کے ایس ای گرین زون میزان بینک نیشنل بینک
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔