وزیر توانائی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات، شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شعبے میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کر رہے تھے۔ اس اہم ملاقات میں شعبہ توانائی میں اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پی پی پی ماڈل پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے وفد کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے۔ حکومت صاف اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وقت سے پہلے تقریباً 2800 میگاواٹ فوسل فیول پلانٹس بند کر دیے ہیں۔ ان پلانٹس کو بند کر کے ماحولیاتی ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا۔
اے ڈی بی کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے توانائی کے شعبے کے لیے 130 ملین ڈالر کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 30 ملین ڈالر فوری دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گرین فنانسنگ اقدامات کو سراہتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں میں شفافیت، پائیداری اور جدید ٹیکنالوجی بنیادی اصول ہوں گے۔ ہمارا مقصد عوام کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک
پڑھیں:
وزیر تجارت سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہم امورپر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-5
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے جمعرات کو وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر تجارت کو ایشیا بھر میں تجارتی منڈیوں کو متنوع بنانے کیلیے کینیڈا کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان کو کینیڈا کی برآمدات جیسے کینولا آئل، سویا بین اور دالوں کیلیے ایک اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کینیڈا آنے والے مہینوں میں تین بڑے ایکسپوز کا انعقاد کرے گا، مارچ میں پی ڈی اے سی کنونشن (مائننگ سیکٹر)، اپریل میں کراپس کینیڈا شو (زرعی شعبہ) اور ٹورنٹو میں کولیشن (آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر) کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہائی کمشنر نے ان نمائشوں میں پاکستان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تاکہ شراکت داری کو تلاش کیا جا سکے اور کاروبار سے کاروباری روابط قائم ہوں۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ حلال گوشت کی پیداوار ،خوراک، لائیو سٹاک اور تصدیق شدہ مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن پر پاکستان توجہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کینیڈین کمپنیوں کو 25 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے والی پاکستان فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو 2025 میں شرکت کے لیے مدعو کیا جس میں پاکستان کی زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی صلاحیت کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔