ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے ٹاپ 10 ماحولیاتی سائنس دانوں میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پاکستان کے ممتاز ماحولیاتی سائنس دان اور سمندری محقق ڈاکٹر عابد رضا کو 2025 کی حالیہ سائنسی درجہ بندی میں پاکستان کے 10 بہترین سائنس دانوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں جامعہ کراچی کی موضوعاتی درجہ بندی میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شائع شدہ تحقیقی کام اور ایچ انڈیکس کی بنیاد پر دیا گیا۔
ڈاکٹر عابد رضا اس وقت ہمدرد یونیورسٹی، حافظ محمد الیاس انسٹیٹیوٹ آف فارماکولوجی اینڈ ہربل سائنس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ پاکستان میں زیرِ سمندر مرجانی چٹانوں (کورل ریفس) پر تحقیق کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں اور اسکوبا ڈائیونگ کے ذریعے براہِ راست سمندری مشاہدات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عابد رضا نے جامعہ کراچی کے شعبہ حیوانیات سے، مرجان اور مرجانی چٹانوں کی اسمیات پر ڈاکٹر رخسانہ پروین کی نگرانی میں 2013 میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کی تحقیقی کتاب ’پاکستان کی مرجانی چٹانیں‘ 2015 میں قومی و بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ حال ہی میں ان کی نئی کتاب ’پاکستان کا مستقبل: میرین فارماکولوجی‘ برطانیہ سے شائع ہوئی ہے، جس میں پاکستان کے سمندری وسائل میں موجود قدرتی دواؤں کی افادیت اور تجارتی امکانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ڈاکٹر عابد رضا کو حال ہی میں عالمی تحقیقی ادارے The Coral Reef Research Hub کے مینٹورشپ پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ ہمدرد یونیورسٹی کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر نوجوان سائنس دانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
2025 کی درجہ بندی میں انہیں ماحولیاتی سائنس کے شعبے میں پاکستان کے سرِفہرست سائنس دانوں میں شمار کیا گیا ہے۔ ان کے تحقیقی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے مرجانی نظام میں موجود قدرتی مرکبات (کیمیکلز) کینسر، خون کی کمی، السر اور جلدی امراض کے علاج میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عابد رضا کی سائنسی کاوشیں پاکستان کو سمندری دوا سازی، ماحولیاتی تحفظ، اور قدرتی ادویات کے شعبے میں نئی بلندیوں پر لے جا سکتی ہیں۔ وہ 45 سے زائد سائنسی کتب اور تحقیقی مقالوں کے مصنف ہیں اور ان کا تحقیقی کام گوگل اسکالر اور دیگر عالمی سائنسی پلیٹ فارمز پر بھی نمایاں طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
پاکستان میں زیرِ سمندر مرجانی نظام پر تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ان کی خدمات نوجوان سائنس دانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی مسلسل کاوشیں پاکستان میں سائنسی ترقی اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کی طرف ایک مثبت اور نتیجہ خیز قدم ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر عابد رضا کی تحقیق نہ صرف پاکستان کو عالمی سائنسی برادری میں نمایاں مقام دلوانے کا ذریعہ بن رہی ہے بلکہ نوجوان محققین کے لیے نئی راہیں بھی ہموار کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے گیا ہے
پڑھیں:
بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
بالی ووڈ انڈسٹری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو کاپی کرکے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔
اس سے قبل بھی مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے کاپی کیا تھا جس کے بعد اب اسے بالی ووڈ کی نئی فلم ’دیوانے کی دیوانیت‘ میں ایک مرتبہ پھر کاپی کر کے شامل کیا گیا ہے۔
اس گانے کو بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے گایا ہے جس میں پاکستان کے موسیقی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کے بالی ووڈ کی فلم کے مقبول گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے چند بول بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کی ویڈیو پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت والے پاکستان کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور پھر ہمارے ہی کانٹینٹ کو چُراتے ہیں۔
ایک صارف نے طنزیہ کہا، ’سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ انڈسٹری پاکستان کے کئی مشہور گانے چُرا کر بغیر اس کا کریڈٹ دیئے ریلیز کر چکی ہے۔