عمران خان کا بھانجا ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو جیل سے رہا کردیا گیا، شاہریز کی روبکار آج جمع کروائی گئی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے بھانجے کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں بڑی پیشرفت
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت جیل سے رہا خان کے
پڑھیں:
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔